واشنگٹن 31دسمبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )روزمرہ کے اتفاقی واقعات میں یہ ایک حیران امر واقعہ ہے کہ امریکا کے دو دوست 60 سال کی دوستی کے بعد آخر کار آپس میں ایک دوسرے کے بھائی نکلے۔ امریکن میڈیاکے مطابق امریکی ریاست ہوائی سے تعلق رکھنے والے والٹر ماکفرلین اور آلن روبنسن کی عمریں 70 سال ہیں۔ دونوں نے انٹرنیٹ پر اپنے خاندان کا پتا چلانے کے لیے’ڈی این اے‘ کی تفصیلات جاننے کی کوشش کی۔روبنسن پالٹپنی فیملی سے تعلق رکھتا ہے جب کہ ماکفرلین کو پتہ نہیں تھا کہ اس کے والد کون ہیں۔’ڈی این اے‘ سے پتا چلا کہ دونوں متعدد کروموسومز ایک دوسرے سے گہری مماثلت رکھتے ہیں۔ دونوں کے ڈین این اے رپورٹ سے پتا چلا کہ ساٹھ سال سے گہری دوستی رکھنے والے دونوں شخص ایک ہی ماں کے بیٹے ہیں۔ماکفرلین اور روبنسن کی پہلی ملاقات اس وقت ہوئی تھی جب وہ اسکول میں چھٹی جماعت میں ایک اسکول میں داخل ہوئے۔ اس کے بعد وہ ھونولولو اسکول میں کلاس فیلو رہے اور ایک ہی فٹبال ٹیم میں کھیلتے رہے۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق دونوں نے اپنے اصل رشتے کے انکشاف کے بعد گھر میں ایک تقریب منعقد کی جس میں خاندان کے افراد اور دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ساٹھ سال تک دوست رہنے والے دونوں امریکی ریٹائرمنٹ کے بعد ایک ساتھ موسیقی سنتے، ایک ساتھ سفر کرتے تھے۔